ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:کروپاڑی عبدالجلیل قتل معاملے میں گرفتاراکثر ملزمان کا سنگھ پریوار سے تعلق :رماناتھ رائی کا بیان

منگلورو:کروپاڑی عبدالجلیل قتل معاملے میں گرفتاراکثر ملزمان کا سنگھ پریوار سے تعلق :رماناتھ رائی کا بیان

Wed, 03 May 2017 21:35:03    S.O. News Service

منگلورو:3/مئی (ایس اؤنیوز)کروپاڑی گرام پنچایت کے نائب صد رعبدالجلیل قتل معاملے میں گرفتارشدہ ملزموں سے اکثر کا تعلق سنگھ پریوار سے ہے، اس بات کی جانکاری دکشن کنڑا ضلع نگراں کاروزیر بی ، رماناتھ رائی نے دی ۔

شہر کے سرکیوٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے رماناتھ رائی نے بتایا کہ عبدالجلیل ایک سماجی فکر رکھنے والے عوامی نمائندے تھے، ہرایک کے ساتھ ان کے بہترین تعلقات تھےوہ دھرم،ذات اور زبان کی حد تک محدود نہیں تھے، ان کے قتل کو لے کر پولس نے جن 11قاتلوں کو گرفتار کیا ہے ان میں زیادہ سنگھ پریوار سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے عبدالجلیل کا قتل کے ذریعے ضلع میں سنگھ پریوار پرمنافرت پھیلانے کی سازش رچنے کا الزام لگایا۔ قتل معاملے میں مزید ملزمین ملوث ہونے کا بھی انہوں نے شبہ ظاہر کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں پولس کی جانچ جاری ہے اور خاطیوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائی نے کارتیک راج قتل معاملے کے سلسلے میں کہا کہ کارتیک قتل کو لے کر بی جے پی نے فرقہ وارانہ رنگ دینےکی کوشش کی تھی ، شدید حساس ضلع دکشن کنڑا میں ایسے معاملات کے ذریعے سیاست کرنا اچھی بات نہیں ہے ، معاملے کو لے کر بی جے پی کے لیڈران نے بےبنیاد بیانات دئیے ہیں، بی جےپی کے ریاستی صدر یڈیورپا اور ایم پی نلین کمار کٹیل کے بیانات سے ایک طرح کا سماجی خوف پیدا ہوگیا تھا۔ اب پولس نے حقیقی ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے سماجی خوف کو دور کیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے دونوں معاملات کے اصل ملزموں کی گرفتاری کئے جانے پرپولس کو مبارکباد پیش کی۔ پریس کانفرنس میں مئیر کویتاسنیل، نائب میئر رجنیش، ششی دھر ہیگڈے، ابراہیم کوڑیجال وغیرہ موجود تھے۔


Share: